• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ریگولیشن یا کنٹرولز: حکومتی ریفائنری پالیسی کو ایک اور امتحان درپیش

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ڈی ریگولیشن یا کنٹرولز:حکومتی ریفائنری پالیسی کو ایک اور امتحان درپیش، ڈی ریگولیشن کی صورت میں ریفائنریوں کو اپ گریڈیشن کے لیے 6 سے 7 سال کی مہلت دینے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی کوشش نے ملک کے ریفائنری سیکٹر کو پالیسی کے ایک اہم موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا ریفائنری کی معاشیات کا تعین مارکیٹ کی قوتوں کو کرنے دیا جائے یا مفروضہ ڈیوٹیز، مراعات، ایسکرو اکاؤنٹس اور انتظامی کنٹرولز پر مشتمل ایک پیچیدہ نظام کو جاری رکھا جائے۔ اس بحث میں اس وقت مزید شدت آگئی ہے جب حکومت ایک جانب طویل عرصے سے تاخیر کا شکار براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید