لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ۔ جاتی امرا رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور اپوزیشن کے ممکنہ اتحاد پر بھی گفتگو کی گی۔