کراچی (رفیق مانگٹ) مکہ معاہدے میں ایران کی ممکنہ شمولیت ، متعلق دعوے، حقیقت کیا ہے؟، لبنانی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کو مکہ معاہدےمیں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ، معاملہ زیرِ غور ہے،اسرائیلی اور عالمی میڈیا میں بازگشت، مگر تہران اور اتحادیوں کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں،مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے تناظر میں مکہ دفاعی معاہدہ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ایران اس اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے،لبنان کے نشریاتی ادارے نے ایک رپورٹ نشر کی، جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے خبر رساں ادارے خانہ ملت کے سربراہ مہدی رحیمی کا حوالہ دیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران کو مکہ معاہدےمیں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے، اور یہ معاملہ زیرِ غور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک علاقائی سیکیورٹی چھتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور اسے ایران کے لیے "فتح" قرار دیا۔