اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اتوار کے روز لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 24سے 28اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔