• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا علی کی موت، حکومت سندھ کا جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کا میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ ، 30دن کے اندر اپنی رپورٹ، نتائج اور سفارشات حکومتِ سندھ کو پیش کرے گاترجمان حکومت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ میر رضا علی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہےکسی عزیز کو کھو دینے کا صدمہ اس وقت مزید تکلیف کا باعث بنتا ہے جب اہم خدشات اور سوالات بدستور جواب طلب ہوں کسی طرح کی بھی تسلی خاندان کے درد کا مداوا نہیں ہوسکتی اہلِ خانہ شفافیت، اطمینان اور ہر خدشے کی منصفانہ جانچ کے مستحق ہیں اہلِ خانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے نام لکھا گیا خط حکومت سندھ کو موصول ہو چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید