• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کے والد کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر تحفظات اورعدم اعتماد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نوجوان تاجر میر رضا کے والد نے سندھ حکومت کی جانب سے کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے پر ایک مرتبہ پھر اپنے تحفظات اورعدم اعتماد کا اظہارکردیا۔ میر رضا علی کے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پیر کی صبح سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کریں گے اورعدالت سے میررضا کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست کریں گے ۔میر رضا کی بہن نے اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بارے میں میڈیا سے پتہ لگ رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید