• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا سے مذاکرات کی ناکامی، ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی حکمت عملی کو دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈا سے تجارتی مذاکرات کی ناکامی، ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی حکمت عملی کو دھچکا، وزیراعظم کارنی امریکی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے مذاکرات سے الگ ہوگئے، 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد، تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی۔ امریکی صارفین و کاروباری اداروں پر اضافی لاگت کا بوجھ، دوسرے ممالک بھی معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی پالیسی کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات امریکی مطالبات کے باعث ناکام ہوگئے اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی مذاکرات سے الگ ہوگئے۔ اس ناکامی کے بعد کینیڈا کی متعدد مصنوعات پر50فیصد امریکی ٹیرف نافذ ہوگیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ پہلے سے طے شدہ تجارتی معاہدوں میں نظرثانی کا مطالبہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید