• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی دعوت ملی، کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، حافظ نعیم

لاہور (نیوز ایجنسیاں) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کو مذاکرات کی دعوت ملی ، ہے،جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جارہی، ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔ 13 ربیع الاول کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کے بعد اسلام آبادکی طرف فیصلہ کن مارچ کرینگے، ہماری تحریک طویل ہوگی لیکن فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سینئرصحافیوں اور اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جارہی، ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کیلئے اپنے بل بوتے پر سیاسی فورم سے عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔ دھرنوں کے حوالے سے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت ملی ہے، ایسا نہیں ہوسکتاکہ لاہور، کراچی اور پشاور میں دھرنے ہوں اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات ہوں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے، اضلاع میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید