اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی ، صدرِ مملکت نے سعودی سفیر کی پاکستان سعودی دیرینہ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے استحکام کےلئے خدمات اور تعاون کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی اور تزویراتی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کیلئے مملکتِ سعودی عرب کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں ۔