کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اسٹارٹ اَپ خلیجی ملک میں ایران جنگ کیلئے سستے ڈرون شکن انٹرسیپٹرز تیار کرنے لگا۔ روزانہ12گھنٹے کی شفٹ تھری ڈی پرنٹڈ پرزوں سے تیار انٹرسیپٹرز 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرون گرا سکتے ہیں۔ گذشتہ ماہ فعال یہ فیکٹری مشرق وسطیٰ میں پاورس کا پہلا پیداواری مرکز، کمپنی سے منسلک کارخانوں میں ماہانہ 3ہزار انٹرسیپٹرز تیار کئے جا رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں قائم اسٹارٹ اَپ پاورس نے ایران جنگ کے تناظر میں کم لاگت ڈرون شکن انٹرسیپٹرز کی تیاری شروع کردی ہے۔