کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی بھی قسم کا تشدد، منافرت یا تعصب انسانی حقوق اور اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ صوفی بزرگوں کی تعلیمات کے مطابق امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا گہرا گہوارہ ہےسندھ حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کے جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہےقائداعظم محمد علی جناح کے واضح فرمان کے مطابق ہر شہری کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے،معاشرے میں انتہا پسندانہ رویوں اور مذہبی جبر کا خاتمہ کیے بغیر دیرپا امن اور انصاف کا قیام ممکن نہیں مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام، برداشت اور مکالمے کے فروغ سے ہی پرامن معاشرہ تشکیل پاتا ہےمتاثرہ افراد اور اقلیتی طبقات کے حقوق کا دفاع کرنا اور انہیں انصاف دلانا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔