• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ، ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر 25 فیصد جرمانہ ادا کرکے رعایت حاصل کرنے کی گنجائش

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) فنانس ایکٹ، ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر 25فیصد جرمانہ ادا کرکے رعایت حاصل کرنے کی گنجائش،پیچیدہ اکاؤنٹس کی دوبارہ آڈٹ اور انوینٹری کی ازسرنو قدر بندی کا اختیار کمشنر کو دیدیا گیا، فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت ڈیوٹی کی عدم ادائیگی یا کم ادائیگی کی صورت میں جرمانے سے متعلق رعایت اور پیچیدہ حسابات کی دوبارہ آڈٹ کرانے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فنانس ایکٹ کے مطابق اگر کوئی رجسٹرڈ شخص آڈٹ کے دوران یا آڈٹ مکمل ہونے کے بعد مگر شوکاز نوٹس جاری ہونے سے قبل واجب الادا یا کم ادا شدہ ڈیوٹی، ڈیوٹی سے بچائی گئی رقم اور ڈیفالٹ سرچارج جمع کرا دے تو وہ قانون یا اس کے تحت بنائے گئے قواعد میں مقررہ جرمانے کی رقم کا 25 فیصد بھی ادا کرکے رعایت حاصل کر سکے گا۔

اہم خبریں سے مزید