اسلام آ باد ( نیو زر پورٹر) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ قتل پر اظہارافسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نےسوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے حنا جاوید کے مبینہ قتل پر اظہارتشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ المناک واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر مثال قائم کی جائے۔