کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ابراہیم حیدری کے مکینوں نے چار روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے خلاف کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔