اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) نے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے افسران کو حاصل مفت بجلی یونٹس کی مونیٹائزیشن کی منظوری دیتے ہوئے ماہانہ ادائیگیوں کی شرح مقرر کر دی ہے، یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظور کردہ مفت بجلی یونٹس کی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔