• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟ تاپسی پنو نے بتا دیا

اداکارہ تاپسی پنو---فائل فوٹو
اداکارہ تاپسی پنو---فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن سے ناظرین مجھے پہلے سے منسلک نہ کرتے ہوں، کیونکہ ایک ہی نوعیت کی فلمیں مسلسل کرنا ذہنی طور پر صحت مند عمل نہیں۔

تاپسی پنو نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں اداکاراؤں کو مخصوص قسم کے کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے، دلکش کرداروں کے لیے چند مخصوص اداکاراؤں اور سنجیدہ یا معاشرتی مسائل پر مبنی فلموں کے لیے الگ اداکاراؤں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں اسی وجہ سے بعض فلموں سے خود کو الگ کر چکی ہوں کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ناظرین ان فلم کا اختتام پہلے ہی بھانپ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ہدایت کاروں سے بھی کہتی ہوں کہ ایسے کرداروں میں مجھے شامل نہ کریں جو میرے کیریئر کے لیے موزوں نہیں۔

تاپسی پنو نے کہا کہ مجھے میرے کیریئر کے آغاز میں روایتی اور مرکزی اداکارہ والے کرداروں کے زیادہ مواقع نہیں ملے، اس لیے میں نے مختلف نوعیت کے کردار اختیار کیے، خوش قسمتی سے بعد میں یہی کردار اور فلمیں مرکزی دھارے کا حصہ بن گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’سورما‘، ’مشن منگل‘ اور ’ڈنکی‘ جیسی فلموں نے مجھے سنجیدہ اور سخت نوعیت کے کرداروں سے ہٹ کر کام کرنے کا موقع دیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اب مزید مختلف اور دلچسپ کردار آزمانا چاہتی ہوں اور ’کھیل کھیل میں‘ جیسی تفریحی فلموں میں بھی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید