• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل

امریکی صدر ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

ایک اور ویڈیو میں جھیل کے کنارے بطخوں کو اسلحہ اٹھائے ٹرمپ ہیئر اسٹائل میں گشت کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی ہے، کسی نے کہا ہم تاریخ کے سب سے احمقانہ دور میں جی رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر تصدیق ہو گئی کہ صدر ٹرمپ پاگل ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کو جھیل امریکا کا نام دیدیا تھا اور اس سلسلے میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید