• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کیلئے کام کر رہا ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو— فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو— فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میری ہدایت پر اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔

غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غیر عسکری بنانا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تباہ شدہ غزہ کو تقسیم کرنے والی یلو لائن کے دورے کے موقع پر اپنے مذموم مقاصد کا اظہار بھی کیا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 60 فیصد غزہ پر ہمارا قبضہ ہے اور ہم مزید آگے بڑھنے والے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید