گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایف بی آر نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے ایک بار پھر ان کے انتخابی اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور واضح کیا ہے کہ 31اگست تک تمام تفصیلات جمع کروائی جائیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں منتخب ہونے والے667 چیئرمین یونین کونسل، 667 وائس چیئرمین یونین کونسل، 4002جنرل کونسلرز اور 487 وارڈ کونسلرز سے بلدیاتی الیکشن کے دوران ان سے کئے جانے والے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن چند عوامی نمائندوں کے سوا کسی نے یہ تفصیلات جمع نہ کروائیں تاہم اب دوبارہ عوامی نمائندوں سے یہ تفصیلات پوچھی گئی ہیں ۔