• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگووائرس کیس میں معطل ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹرشاہدفرازکوہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی تعینات کردیا گیا

بہاولپور(سٹی رپورٹر) کانگووائرس کیس میں معطل ہونیوالے ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹرشاہدفراز کوہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرشاہد فراز نے اپنی معطلی  کو  ہائیکورٹ میں چیلنج  کیا تھا، ہائیکورٹ نے ڈاکٹرشاہد فراز کی معطلی کے آرڈر پر حکم امتناع جاری کیا،جس پر ڈاکٹرشاہدفراز نے دوبارہ چارج سنبھالنا چاہاتو انہیں چارج نہیں لینے دیا گیا جس پر ڈاکٹرشاہد فراز نے عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی رٹ دائر کردی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے مسٹرجسٹس محمدامیربھٹی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اِس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے عدالت میں ڈاکٹر شاہد فراز کے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں تعیناتی کے آرڈر پیش کردئیے گئے۔  
تازہ ترین