ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ کی جانب سے آج چوک ڈبل پھاٹک پر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہر ودھرنا دیا جائے گا ،مسلم لیگ ن کی ضلعی و سٹی قیادت کی جانب سے اس دھرنے کو ’’ خوشحالی بچاؤ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، ضلعی صدر بلال بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ملک کی ترقی کے دشمن ہیں اس لئے ان کے خلاف دھرنا دیا جائے گا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔