ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ سے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر عظیم الحق پیرزادہ اور جنرل سیکرٹری عمران خان خاکوانی نے ملاقات کی اس موقع پر جسٹس شہباز احمد رضوی بھی موجود تھے، وفد نے چیف جسٹس سے کہا کہ ملتان کچہری کی منتقلی کے سلسلے میں وکلا کے بہت سے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے انہوں نے مذید کہا کہ ڈسڑکٹ بار میں ای لائبریری اور ملتان میں کسٹم،انکم ٹیکس،ممبر بورڈ آف ریونیو اور صوبائی وفاقی سروس ٹربیونل کا مستقل قیام عمل میں لایا جائے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مطالبات جائز ہیں ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔