• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ملتان بنچ ، ہاؤسنگ سکیم فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ  نے ہاؤسنگ سکیم فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت میں ملزم رانا شاہد لطیف نے درخواست دائر کی تھی کہ بہاولپور میں ہاؤسنگ سکیم شروع کی جس میں کچھ لوگوں سے تنازع ہوگیا ، لیکن نیب کی جانب سےغیر قانونی طورپر اس کومارچ 2016 ء سے گرفتارکرکے رکھاہوا ہے اس لئے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیا جائے ،فاضل عدالت نے اس موقع پر قرار دیا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف نیب کو عوام  کی براہ راست شکایات موصول ہوئیں ،ملزم نے 1600 مرلہ پر بنائی گئی سکیم کی ٹی ایم اے بہاولپور سے اجازت بھی حاصل نہیں کی اورنہ ہی نقشہ منظورکرایا ، جبکہ پلی بارگین کے تحت رقم ادا کرنے کی بھی پیشکش کررکھی ہے اس لئے ضمانت خارج کی جاتی ہے ۔
تازہ ترین