راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن سے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4ارب 64کروڑ 37لاکھ 87ہزار روپے مقرر کیا ہے ، ایکسائز ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز راولپنڈی کو صرف ضلع راولپنڈی سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3ارب 99کروڑ 58لاکھ 39ہزار روپے کا ہدف دیا گیا ہے ، جس میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک ارب 25کروڑ 27لاکھ 39ہزار 317روپے ، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 76کروڑ 76لاکھ67ہزار 201روپے ، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 64لاکھ 21ہزار ، فارم ہائوس ٹیکس کی مد میں 10لاکھ 88ہزار ،موٹر وہیکلز ٹیکس کی مد میں 81کروڑ 17لاکھ 60ہزار 716روپے ، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 6کروڑ 63لاکھ 69ہزار روپے ، لگژری ہائوسز پر ٹیکس کی مد میں 8کروڑ 97لاکھ 92ہزار 370روپے کا وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے، ضلع جہلم کے ایکسائز دفتر کو موٹر وہیکلز ، پروفیشنل ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس لگژری ہائوسز پر ٹیکس وصولیوں کی مد میں مجموعی طور پر 24کروڑ 58لاکھ 86ہزار 968روپے کا ہدف دیا گیا ہے ، ضلع اٹک کو ٹیکس وصولیوں کی مد میں مجموعی طور پر 22کروڑ 29لاکھ 33ہزار 5سو روپے کا جبکہ ضلع چکوال ایکسائز دفتر کو 17کروڑ 91لاکھ 27ہزار روپے کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے۔