امریکی ریاست الینوائے کے شہر بریڈ ووڈ کے ایک رہائشی کی سالگرہ اس وقت زندگی کی سب سے یادگار سالگرہ بن گئی جب ان کی اہلیہ کی طرف منعقد کی گئی پارٹی میں ایک دوست نے انہیں لاٹری کے چند ٹکٹس لفافے میں تحفے کے طور پر دیے۔
لاٹری کے 8 اگست کی قرعہ اندازی ڈرا میں اس شخص کے ٹکٹ کے تمام نمبرز میچ کر گئے، جس سے اسے 10 لاکھ ڈالر (27 کروڑ سے زائد) کا جیک پاٹ ملا۔
اس شخص اور اس کے دوست نے جب ٹکٹ چیک کیا تو غلط فہمی میں سمجھے کہ صرف ایک ہزار ڈالر کا انعام نکلا ہے۔ وہ اتنی رقم پر بھی بےحد خوش تھے۔
جب میاں بیوی انعام کی رقم لینے لاٹری سینٹر پہنچے اور عملے کو بتایا کہ وہ ایک ہزار ڈالر کلیم کرنے کیلئے ہیں، تو دفتر کے اہلکار نے مسکرا کر بتایا، ’آپ نے 1 ہزار نہیں بلکہ پورے 10 لاکھ ڈالر جیتے ہیں۔‘ یہ سنتے ہی دونوں صدمے اور خوشی سے رو پڑے۔