راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ کے امیدوار کے کیلئے گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرارنے منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ کی رائے معلوم کی، پی ایچ اے دفتر میں وہ ممبران کو باری باری بلا کر ان سے پہلے اور دوسرے نمبر کیلئے رائے لیتے رہے کہ منتخب ممبران میں سے کون سا ممبر وائس پریذیڈنٹ کیلئے زیادہ موزوں امیدوار ہے ، اس موقع پر دس ممبران موجود تھے ، اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہوں نے ممبران سے کہا کہ ممبران آپس میں ہی مل کر وائس پریذیڈنٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرلیں ،اس حوالے سے میری کوئی پسند یا ناپسند نہیں، میں نے ممبران سے رائے لی تو سب کا ایک ہی موقف تھا کہ اس حوالے سے پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ سب کو منظور ہو گا۔