لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بلوچستان اور گلگت بلتستان کی بات کر کے پہل کر دی۔ پاکستانی حکمران بھی بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے حقوق کی بات کریں۔ بلوچستان کے عوام کا جوق درجوق سڑکوں پر نکلنا بھارت کیلئے واضح پیغام ہے ۔آزادی کشمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمرانوں کی کمزور پالیسیاں ہیں۔اہل اقتداربھارت سے دوستی کی فکر چھوڑ کرکشمیریوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔وہ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ اد اکی۔