سرگودھا (نمائندہ جنگ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں بوگس بھرتیوں کی بازگشت کے بعد ملازمین کی اسناد کی چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہایئر ایجوکیشن نے سرگودھا یونیورسٹی میں بوگس بھرتیوں کی خبروں کی اشاعت پر ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کی اسناد کی چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملازمین کی اسناد کی چیک کروائی جائیں۔