سرگودھا (نمائندہ جنگ)جمعۃ المبارک کے موقع پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز‘ ڈی آئی جیزکے علاوہ ڈی پی اوز‘ ڈی سی اوز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جمعۃ المبارک کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماعات ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔