انسانی حقوق کا سخاروف انعام 2026 عالمی فوجداری عدالت کے نام رہا۔ یورپی یونین نے عالمی فوجداری عدالت کو انسانی حقوق کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ انعام سابق سوویت رہنما آندرے سخاروف کے نام سے منسوب ہے، 1988 سے ہر سال انسانی حقوق اور آزادیوں کے دفاع کیلئے نمایاں کام پر افراد یا تنظیموں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
آندرے دمتریوچ سخاروف سوویت یونین کے معروف طبیعیات دان اور نوبیل امن انعام یافتہ تھے۔