مردان ( نامہ نگار ) محکمہ تعلیم مردان نے اساتذہ کی بھرتی کے لئے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ ہیرا پھیری پر چار اساتذہ کو برطرف کردیا اور چار امیدواروں کے نام میرٹ لسٹ سے ہٹا کر گھپلے بازی میں ملوث تیرہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے ڈی پی او مردان اور این ٹی ایس کے زمہ دار عملے کے خلاف کارروا ئی کے لئے متعلقہ حکام کو خط ارسال کردیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان سراج محمد کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ عرصے اساتذہ کی بھرتی کےلیے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام امیدواروں نے مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جس پر مکمل تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ بعض امیدواروں کی جگہ دوسرے لوگ ٹیسٹ میں بیٹھے تھے جبکہ بعض افراد نے اصل امیدواروں کے این ٹی ایس فارم پر اپنی تصویر لگا کر ان کی جگہ ٹیسٹ دیا تھا اسلیے تحقیقاتی ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں چار اساتزہ خورشید ولد نوشاد، افتخار علی ولد شوکت علی، معراج الحق ولد شاہ نظر اور اویس خان ولد رحمت سید کے تقرر نامے منسوخ کر دئیے گئے ج بکہ ٹاپ پرآنے والے دیگر چار امیدواروں محمد علی اور لقمان پسران عالم باز ،عمران احمد ولد سلطان محمد اور ابراہیم شاہ کے نام میرٹ لسٹ سے ہٹا د ئیے گئے جبکہ مذکورہ آٹھ افراد سمیت تیرہ امیدواروں کے خلاف کارروائ کیلیے ڈی پی او مردان کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں امیدواروں کی غیر قانونی مدد کرنے پر دو حاضر سروس اساتزہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق این ٹی ایس کے اعلی عہدیداروں کو اپنے امتحانی عملے اور ان کے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروا ئی کے لئے بھی خط ارسال کردیا ہے جبکہ سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈایریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیاگیا ہے۔