• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: طالبان اور مقامی افراد میں جھڑپیں، 2 شہری جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

افغان صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگو میں طالبان اور مقامی افراد میں جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان جریدے کے مطابق جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم نے اپنے وحشیانہ مظالم کو چھپانے کے لیے بدخشاں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی۔

واضح رہے کہ سری لنکن جریدے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں سے سرحد پار پُرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

جریدے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر افغان سر زمین سے پاکستان میں ہونے والے حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید