• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض ارکان کی عمران خان سے ملاقات، پرویز خٹک کیخلاف شکایات

Angry Members Meet Imran Khan Complaint Against Pervaiz Khattak
تحریک انصاف کے 10ناراض ارکان اسمبلی نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف شکایات کی پٹاری کھول دی۔

کہتے ہیں کہ پرویز خٹک کے ساتھ رہے تو آئندہ 20فیصد ووٹ بھی نہیں ملیں گے، عمران خان نے ناراض ارکان کو جمعے کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔

خیبر پختونخوا کے ناراض ارکان اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف خوب بھڑاس نکالی، کہتے ہیں کہ پرویز خٹک کے ساتھ رہے تو آئندہ 20فیصد ووٹ بھی نہیں ملیں گے، عمران خان نے ناراض ارکان کو جمعے کے روز دوبارہ طلب کر لیا، ناراض ارکان جمعے تک جنگ بندی پر مان گئے۔

خیبر پختونخوا کے ناراض ارکان اسمبلی نے اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ،ملاقات کےد وران بات چیت کی اندرونی کہانی کے مطابق ناراض ارکان نے عمران خان کے سامنے پرویز خٹک کی شکایات کے انبار لگا دیے ۔

یسین خلیل اور امجد آفریدی نے شکوہ کیا کہ ان سے بلاوجہ وزارت اور رکنیت واپس کیوں لی گئی، ناراض ارکان نے بتایا کہ پرویز خٹک کی طرز حکومت سے صوبے میں پارٹی کا گراف نیچے جارہا ہے، ایسے ہی معاملات رہے تو آئندہ الیکشن میں بیس فیصد ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔

عمران خان نے ارکان کو بتایا کہ وہ جمعرات کے روز پرویز خٹک سے ملاقات کرکے جمعے کو ناراض ارکان سے دوبارہ ملیں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں داوڑ کنڈی کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں احتساب اور گورننس کا عمل بہتر ہونا چاہیے،ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ارکان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ پانچ ملاقاتیں ہونے کے باوجود چیئرمین حرکت میں نہ آئے لیکن اس ملاقات میں عمران خان نے مسائل سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین