• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام کے تحت کنونشن آج ہوگا، مولانا فضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو اور صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن کورنگی کا دورہ کیااور 21اگست  اتوار کی شام چار بجے منعقد ہونے والے کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کنونشن کے لئے کئے گئے انتظامات کو  مزید بہتر بنانے کے لئے مقامی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں، کنونشن میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین