• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے عوام اقتصادی راہداری کیخلاف سازش ناکام بنا د یں،صدرممنون حسین

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اقتصادی راہداری کے فوائد سے استفادے کیلئے تیار ہو جائیں اور اس کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں، اقتصاد ی راہداری سے سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہو گا،کشمیر یوں کی جائز ، قانونی، پر امن تحریک آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہفتے کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری موجودہ دورکا عظیم الشان منصوبہ ہے جس سے پورے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا نا ہو گا، راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے وہ اِس کو ناکام بنانے کی ضرور کوشش کرینگے ، عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مخالفین کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہو نے دیں، ہمیں یقین ہے کہ نئی نسل ان امیدوں پر پورا اترے گی۔
تازہ ترین