گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) عوامی تحریک کی تحریک قصاص ریلی آج نکالی جائیگی ریلی ٹرسٹ پلازہ ماڈل ٹاؤن سے شروع ہوکر براستہ جی ٹی روڈ ، سیالکوٹی دروازہ پر پہنچے گی جہاں عوامی تحریک کے کارکنان دھرنا بھی دیں گے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ایس ایم کے ضلعی صدر توصیف احمد گجر کا کہنا تھا کہ دھرنا کے دوران قائد عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری آڈیو خطاب بھی کرینگے۔