گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہوگی، کالعدم تنظیموں کو بھی ہرگز قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قر بانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالے افراد، تنظیموں یا اداروں کو اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواست دینا ہوگی۔