• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کو کرپشن فری بنانے کے لئے ڈرائیو کمیٹی تشکیل

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)عدالت عالیہ کے حکم پر ڈسٹرکٹ عدلیہ نے ضلع شیخوپورہ کرپشن فری بنانے کی غرض سے اینٹی کرپشن ڈرائیو کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کا چیئرمین بلحاظ عہدہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہوگا جبکہ اس کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل سیشن جج علی نواز، ایڈیشنل سیشن جج محمد کلیم خان، سینئر سول جج محمد اشفاق، ایڈیشنل سیشن جج فیروزوالہ عابد علی، ڈ ی سی او ارقم طارق، ڈی پی او سرفراز خان ورک، صدر بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ میاں پرویز حسین اور صدر بار ایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ شامل ہیں۔
تازہ ترین