شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)لاہور روڈ پرجوئیانوالہ موڑ کے قریب واقع ایک شیشہ ساز فیکٹری کی کنٹین میں دو مزدوروں کے درمیان چائے لینے پر جھگڑا ہوگیا جہاں پر نوجوان مزدور عاصم لیاقت کو دوسرے مزدور امجد چیمہ نے تشدد کرکے لہو لہان کردیا جو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔وہ ضلع خوشاب کی تحصیل نور شاہ کے گاؤں چک نمبر 45ڈی پی کا رہائشی ہے جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد اسکے گاؤں روانہ کردی گئی ۔