شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ایم سی جناح ماڈل ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر ارشد کو اس کے عہدہ سے ہٹا کر اس کی خدمات ضلع حکومت کے سپرد کر دی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فنڈز مہیا ہونے کے باوجود سکول کا فرنیچر مرمت نہیں کروایاگیا تھا او ر سکول کی خطرناک عمارت میں ہی بچے بیٹھ کر پڑھ رہے تھے ۔