نیویارک (جنگ نیوز) 16 برس بعد فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی اسپینش ٹیم کے نوجوان اسٹار لامین یامال نے حریف کو خبردار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہے ’’نیویارک! ہم آرہے ہیں۔‘‘ بارسلونا کے 19 سالہ ونگر نے سیمی فائنل میں پنالٹی حاصل کی جس پر میکل اویارزابال نے پہلا گول اسکور کیا تھا۔ یامال نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فائنل کیلئے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈینی اولمو نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر ہمیشہ یقین تھا، ہم نے اپنا سفر اٹلانٹا سے شروع کیا اور اب نیویارک میں اس کا اختتام ٹرافی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔