امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں ایف آئی آر کٹوانا بھی مشکل ہوگیا ہے، ایف آئی آرکےلیےلوگ ریلیاں اور دھرنے دینے پر مجبور ہوجاتےہیں۔
وہ لاہور میں مقتول کارکن کی نماز جنازہ سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ تحقیقات میں تاخیر پرسمجھیں گے کہ قتل میں بڑےلوگ ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں ایف آئی آر کٹوانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
بعد ازاں جماعت اسلامی کے رکن تنویر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نماز پڑھائی۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور دیگر نے بھی نماز جنازہ میںشرکت کی۔