امریکا کی ریاست نیواڈا میں قیمتی درختوں کو نامعلوم شخص یا افراد کی جانب سے زہریلا مواد ڈال کر ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق رواں برس 26 مئی سے اب تک لاکھوں ڈالرز مالیت کے 1 درجن سے زائد درختوں کو ڈیزل ڈال کر ختم کیا گیا ہے۔
حکام درختوں کو زہر دینے والے شخص کا پتہ لگانے کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق درختوں کو تباہ کرنے والے شخص کی اطلاع دینے والے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان واقعات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔
یہ واقعات 2022ء میں شروع ہوئے تھے جس کی وجہ سے کل نقصان کی مالیت 3 لاکھ ڈالرز سے زائد ہو چکی ہے۔
پولیس کی جانب سے ان واقعات کی تفتیش جاری ہے۔