قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں وکیل کو قتل کردیا گیا،، مقتول ناصر ترابی ماڈل ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کیسز میں سردار لطیف کھوسہ کےمعاون تھے ۔
پولیس کے مطابق لطیف کھوسہ کے معاون ناصر علی ترابی کو نامعلوم افراد قتل کرنے کے بعد لاش کوٹول پلازہ مصطفیٰ آباد کے قریب پھینک گئے ،مقتول ناصر ترابی ماڈل ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کیسز سمیت بعض ہائی پروفائل کیسز میں سردار لطیف کھوسہ کی معاونت کررہے تھے۔
مقتول لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تھے،پولیس نے مقتول کے اسسٹنٹ ذوالفقار انصاری کی مدعیت میں تھانہ مصطفیٰ آباد قصور میںقتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔