• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار(فائل فوٹو)۔
ڈاکٹر فاروق ستار(فائل فوٹو)۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اقبال میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ سندھ حکومت اپنے کسی بھی منصوبے کی تکمیل میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔

کراچی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے اعلان بغاوت کرتے ہیں، چھوٹے انتظامی یونٹس پاکستان کی فلاح و بقا کے ضامن ہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ملک میں انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ گلشن اقبال میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ سندھ حکومت اپنے کسی بھی منصوبے کی تکمیل میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ہر علاقے سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، سندھ میں 6 انتظامی یونٹس بنیں گے۔ پورے سندھ کو ظالم حکمرانوں، جاگیرداروں اور وڈیروں سے آزادی ملے گی۔

رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔ 

قومی خبریں سے مزید