وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے، ایک چھت تلے بروقت سرکاری خدمات فراہم کرنا ترجیح ہے۔
پاکستان آسان خدمت سینٹر کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے آسان خدمت مرکز اسلام آباد میں عملہ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آسان خدمت مراکز کے قیام کا منصوبہ جلد پیش کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے ساتھ دیگر علاقوں میں بھی آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری تا ستمبر ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد درخواستوں پر کارروائی کی گئی۔