شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) سیکرٹری ایری گیشن پنجاب کے حکم پر چیف انجینئر نے محکمہ ایری گیشن یو سی سی میں پانی چوری اور مٹی چوری کے الزام میں شیخوپورہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او علی حسنین شاہ کو معطل کرکے کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ سب انجینئر امین چیئیانوالی علی ڈوگر ، سب انجینئر مڑھ بھنگواں ملک افضل، سب انجینئر باہڑیانوالہ ارشد چدھڑ، سب انجینئر ہیڈ کوارٹر شیخوپورہ کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے مذکورہ سب انجینئر عرصہ درواز سے انہی سیٹوں پر تعینات تھے اور پانی چوری اور مٹی چوری میں ملوث تھے جن کے خلاف کاروائی کاآغاز کیا گیا ہے ۔