• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں ڈینگی آگاہی ڈے منایا گیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈینگی مکاؤ مہم کے تحت ضلع بھر میں آگاہی کے لئے ڈینگی ڈے منایا گیا ۔ ڈی سی او ارقم طارق کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز نے متعلقہ تحصیلوں میں ڈینگی واک کی سربراہی کی ۔اس سلسہ میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں نہ صرف آگاہی واک بلکہ سیمینار بھی مرتب کئے گئے جس کا مقصد عوام کو اس مہم کا حصہ بنانا اور احتیاطی تدا بیر سے آگاہ کرنا تھا ۔ ڈی سی او ارقم طارق نے خود مختلف مقامات پر جا کر ڈینگی سے بچاؤ کے لئے جاری معائنہ کا جائزہ بھی لیا۔
تازہ ترین