شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ٹریفک حادثات میں دو افراد جان بحق ہوگئے جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی کے نزدیک سڑک کراس کرتے 45سالہ شخص طارق علی تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا وہ جمیل پارک کالا شاہ کاکو کا رہائشی بتایا گیا ہے، جڑانوالہ روڈ پر شرقپور شریف کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار یاسر علی جاں بحق ہوگیا وہ گاؤں ساجووال کا رہائشی بتایا گیا ہے۔