کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر حنیف خان نے کہا ہے کہ ان کے فیڈریشن اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں اور وہ پیر سے لاہور کے جوہر ٹائون ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ہاکی کیمپ میں شر کت کریں گے، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر، سکریٹری شہباز احمد اور چیف سلیکٹر کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور کسی قسم کی ناراضی نہیں ہے، ایشین مینزچیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی کیمپ پیر سے شروع ہوگا جس میں 40 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔